Read_Carefuly آجکل کسی لڑکی کے بارے میں معلومات لینا کوئی بڑا مسئلہ نہیں. لڑکی خود بتا دیتی ہے!!! بھلا وہ کیسے آپ یہی سوچ رہے ہیں نا؟؟؟ فیسبک کی بدولت.. فیسبک پر ہزاروں کی تعداد میں گروپس بنے ہوئے ہیں اور ان میں ہزاروں لوگ ایڈ ہیں. ایک لڑکے کو اگر کنفرم ہوگیا کہ یہ لڑکی ہے تو اسکا اتا پتا معلوم کرنا اب بائیں ہاتھ کا کھیل ہے. اب طریقہ واردات دیکھتے ہیں لڑکے کی پہلی پوسٹ اپنا اصل نام کمنٹ کریں.. اس لڑکی کا جواب انیلا کچھ عرصے بعد دوسری پوسٹ آپ کس شہر سے ہیں۔۔۔۔؟ جواب لاہور پھر اگلی پوسٹ آپکے پاس موبائل کونسا ہے ڈبل سم یا سنگل۔۔۔ جواب ڈبل سم اگلی پوسٹ آپ کونسا نیٹورک استعمال کرتے ہیں۔۔۔! جواب زونگ اگلی پوسٹ اپنے نیٹورک کا کوڈ کمنٹ کریں۔۔۔! جواب 0302 اگلی پوسٹ اپنے نمبر کے آخری تین ہندسے لکھیں جسکے سیم ہوں وہ ایک_دوسرے سے دوستی کر لے۔۔۔۔۔ جواب 006 کچھ دن بعد اگلی پوسٹ اپنے نمبر کے پہلے دو ہندسے لکھیں۔۔۔ جواب۔ 62 پھر کچھ دن بعد اگلی پوسٹ اپنے نمبر کے درمیان والے دو ہندسے لکھیں۔۔۔ جواب. 63 نمبر والا کام تو ہوگیا پورا۔۔۔ کہاں رہتی ہے یہ بھی پتا ہے۔۔ اب پتا کرنا ہے کیا کرتی ہے۔۔۔ پھر وہی طریقہ۔۔۔ کہاں پڑھتی ہے کتنا پڑھ لیا اسی طریقے سے۔۔۔ پھر ایک دن آتا ہے جب اس لڑکی کو کال آتی ہے۔۔۔! تمہارا نام انیلا ہے تم فلاں کالج میں پڑھتی ہو فلاں تمہاری سہیلی ہے فلاں فلاں چیز تمہیں کھانے میں پسند ہے تم اتنے بجے آتی ہو اتنے بجے جاتی ہو کالج۔۔۔۔! بس ہو گیا لڑکی کا کام تمام پھر شروع ہوتا ہے ہمارے معاشرے کا سب سے گھٹیا اور لیچڑ کام۔۔۔ لڑکی یا تو ڈر جاتی ہے یا امپریس ہو جاتی ہے..