گدھا ایک بے ضر حیوان ہے۔ جس نے ہمیشہ سماج کی بے مثال خدمت کی ہے شیر ایک وحشی درندہ ہے جس نے ہمیشہ انسان اور حیوانات کو نقصان سے دوچار کیا قتل کر کے اپنا نوالہ بنایا یا زخمی کیا۔۔۔ پھر بھی سماج میں گدھے کو نیچ اور شیر کو باعث فخر سمجھا جاتا ہے۔۔۔ ہمارا معاشرہ اِسی شیر اور گدھے کے نظام کے تحت ہے جہاں ایک طاقتور جابر اور ظالم کی قدر و منزلت ہے جب کہ ایک کمزور اور محکوم کی تزلیل کرنا ہمارا شیوہ ہے یہ ایک بیمار معاشرے کی نشانی ہے۔۔ آپ نے کبھی سوچا ہے آپ جس جگہ رہتے ہیں وہاں مختلف زات کے لوگ رہتے ہوں گے کچھ مڈل کلاس زات والے کچھ ہماری نظر میں خاندانی زات والے۔۔ جو ہماری نظر میں نیچ زات والے ہوں گے وہ بے ضر اور ہر وقت ہمارے کام آنے لٸے تیار رہتے ہوں گے لیکن ہم مزاق بھی انہیں کا اڑاٸیں گے انہیں کی تزلیل کریں گے۔۔ جبکہ باعث فخر زات والے جو ہمیں کسی خاطر میں نہیں لاتے ہم ان سے ملنا ملانا ان کو عزت دینا باعث فخر سمجھتے ہیں میرے خیال میں ہم جب ایسا کرتے ہیں تو خود کو ایک نیچ انسان کے طور پہ متعارف کرواتے ہیں جو بے ضر اور کام آنے والوں کی تزلیل کرتا ہے اور ظالم اور جابر کی عزت۔۔۔ اپنی سوچ بدلیں کوٸی نیچ ہے یا کم زات نہیں نا آپ اُس کے روزی رزاق ہیں وہ اگر آپ کی عزت کرتا ہے تو اپنی عاجزی کی وجہ سے آپ اُس کی دی گٸی عزت کو اپنا حق مت سمجھیں بلکہ واپسی اُس کو بھی اتنی ہی عزت دیں۔۔۔ کیونکہ ربِ کریم کے نزدیک کسی زات کی کوٸی بڑھاٸی ہے نا کوٸی کم زات یا خاندانی زات ہے رب کے نزدیک صرف تقوی اور پرہیزگار کا رتبہ ہے۔۔۔