جشن آمد رسول صلى الله عليه والہ وسلم ۔۔❤😍 💚💛💚حُســـنِ مُصطفٰی 💚💛💚 چہـــرہ مصطفٰی ﷺ حسن و جمال، خوبی و کمال کا مظہر ھے. آپﷺ حُسـنِ کُل ہیں اور حُسـنِ یوسف، حُســنِ محمـد ﷺ کی ایک تابش تھی اور دنیا بھر کے حسین و جمیل حُسـنِ محمــد ﷺ کی ایک جھلک ہیں. حُســنِ بے مثال کا یہ عالم تھا کہ زبان کو عالم حیرت میں یہ کہنا پڑا- ایسا حسین و جمیل تو ان سے قبل دیکھا گیا اور نہ ان کے بعد- خدا کی غیرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ھزار پردے جہاں میں بن جاتے طور لاکھوں گر اک بھی اٹھتا حجاب تیرا رسول الله صلى الله عليه وآلهٖ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ خوبصورت اور خوش رنگ ہیں ، جس کسی نے بھی آپ ﷺ کی توصیف کی اس نے آپ کو چودھویں کے چاند سے تشبیہ دی. پسینہ کی بوند آپ ﷺ کے چہرہ میں یوں معلوم ہوتی تھی جیسے موتی. جب حضور ﷺ مسرور و خوش ہوتے تو آپ ﷺ کا چہرہ مثل آئینے کے ہوجاتا کہ اس میں اشیاء کا عکس نظر آتا ۔ روضے ول منہ ماہیــا اِک سوہنــا توں ﷺ لگنا ایں دوجا فیر وی توں ﷺ ماہیـــا آپﷺ کے لب مبارک نہایت خوبصورت اور سرخی مائل ہیں.دندان مبارک کشادہ ، روشن و تاباں ہیں ، جب آپﷺ کلام فرماتے تھے ، تو دندان پیشیں میں سے نور نکلتا دکھائی دیتا ، اور جب آپ ﷺ تبسم فرماتے تو دیواریں روشن ہوجاتیں ، آپ ﷺ کاہنسنا سوائےتبسم کے نہ تھا پتلی پتلی گُلِ قدس کی پتیاں ان لَبــــوں کی نزاکت پہ لاکھوں ســـلام جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑے اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام۔ صلى الله عليه وآلهٖ وصحبهٖ وبارك وسلم