Romance


SUBMITTED BY: Ubaid

DATE: June 18, 2017, 10:26 a.m.

FORMAT: Text only

SIZE: 1.5 kB

HITS: 364

  1. *رومینس (Romance)*
  2. پچھلے دنوں میرے ایک دوست یورپ سے عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ آئے ہوئے تھے ۔ گزشتہ 20 سالوں سے یورپ میں مقیم ہیں ۔ کچھ عرصہ امریکہ میں بھی رہے ہیں ۔ ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو رہی، *رومینس* کے موضوع پر وہ کچھ یوں گویا ہوئے، *رومینس* تو امریکن اور یورپین انجوائے کرتے ہیں، امریکہ میں اگر شوہر کا برتھ ڈے ہے تو بیوی شوہر کو خوبصورت اور مہنگی قسم کی *نائٹی* (Nighty) دیتی ہے کہ رومینس کے لمحات میں وہ اسے پہن کر شوہر کو خوش کرسکے، فرانس میں بھی اگر شوہر رومینس کے موڈ میں ہو تو بیگم فورًا شاور لیتی ہے اور مہنگے سے مہنگے پرفیوم سے اپنے آپ کو مہکا کر شوہر کے پاس آتی ہے
  3. میں باتیں سن کر فوری ڈپریشن میں چلا گیا اور اپنا دیسی کلچر نگاہوں میں گھوم گیا 😇
  4. ایک تو بیگم میں سے پورے ہفتے لہسن اور پیاز کی بو آ رہی ہوتی ہے اور اگر جمعہ کے دن بیگم پروگرام بنائے کہ وہ اتوار کو نہائے گی تو وہ ہفتہ کے دن سر میں خوب سرسوں یا ڈابر آملہ کا تیل لگا کر پھر آپکو آفر کرتی ہے کہ سنئے کچھ پروگرام ہے وگرنہ کل مجھے نہانا ہے، واہ ری پاکستانی شوہر کی قسمت 😭
  5. شادی کے آٹھ دس سال کے بعد بیگم ویسے ہی بچوں کی ماں کے ساتھ ساتھ آپکی بھی ماں بن چکی ہوتی ہے ۔ *رومینس* تو ویسے ہی مر چکا ہوتا ہے، پھر بھی کبھی اگر دل چاہ جائے اور اگر آپ بھولے سے کہہ دیں بیگم آج تو آپ بڑی اچھی لگ رہی ہیں، تو وہ جھٹ سے کہتی ہے اچھا رکیں میں سر پر سرسوں کا تیل لگا لوں دونوں کام ایک ساتھ ہو جائینگے- پھر نہا بھی لونگی 😩
  6. میں اپنے دوست کی باتیں سنتا گیا اور مزید ڈیپریشن میں جاتا گیا اور آج تک سرسوں کے تیل کو یاد کرکے لیگزوٹنل کی گولیاں کھا کر سوتا رہتا ہوں 😭
  7. (تحریر: ریٹائرڈ میجر انجینئر عابد منیر ۔ کیو اے کیو سی مینیجر ایم ای پی ۔ حرم پراجیکٹ ۔ مکہ المکرمہ ۔ سعودی عرب)

comments powered by Disqus