Ibadat


SUBMITTED BY: Ubaid

DATE: June 16, 2017, 9:46 p.m.

FORMAT: Text only

SIZE: 3.5 kB

HITS: 191

  1. 🌟 *طاق راتوں کےاعمال*🌟
  2. جاۓ نماز پر قبلہ رو ہو کر پوری توجہ اور یکسوئی کیساتھ پڑھیں۔
  3. 🌟 *تسبیحات*🌟
  4. 🔹ایک تسبیح استغفار
  5. 🔹ایک تسبیح درود شریف
  6. 🔹ایک تسبیح کلمہ طیبہ
  7. *لَا الٰه الّا اللّٰه*
  8. 🔹ایک تسبیح دعاۓ لیلۃ القدر
  9. *اللّٰھُمَّ اِنَّک َعَفُوٌّ کَرِیم ٌتُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی*
  10. 🔹ایک تسبیح
  11. *لا الٰه الّا اللّٰه نَستغفرُاللّٰه نسْأَلُکَ الْجَنّةَ وَنعُوذُبِکَ مِنَ النّار*
  12. 🌟 *نوافل*🌟
  13. 🔹دو رکعات نفل کے بعد اس پرفتن دور میں اپنی اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے ادا کریں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ نے ایمان پر زندگی دی تو ایمان پر موت بھی عطا فرمائیں.
  14. 🔹 *دو رکعات نماز صلوة التوبہ*
  15. ایک ایک گناہ ،جو جان بوجھ کر کیے جو ان جانے میں کیے جو آئندہ کریں گے۔انکو یاد کر کر کے توبہ اور استغفار کریں ۔اور آئندہ ان گناھوں سے بچنے کی توفیق مانگیں۔اوراللہ سے دعا کریں کہ تمام اخلاقی برائیاں ۔غیبت,چغلی,کینہ،حسدوبغض,وغیرہ سے نجات دیں اور حفاظت فرمائیں ۔
  16. 🔹 *دو رکعات صلوة الشکر*
  17. ایک ایک نعمت کا نام لیکر شکر ادا کریں مثلا ایمان ,عزت,اولاد ,صحت ,مال وغیرہ
  18. 🔹 *دو رکعات صلوة الحاجات*
  19. کے بعد سب حاجات کے لیے دعائیں مانگیں۔دین و دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلیے۔اللہ کی رضا اورکلمہ طیبہ پر خاتمہ نصیب ہو.قیام قبر پرسکون اور قرآن کے نور سے منور ہو .صالحین کے ساتھ حشر ہو .روزمحشر اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہو۔جنت الفردوس نصیب ہو۔بلا حساب کتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔ حضور ﷺ کا ساتھ اور اللہ تعالی کا بے حجاب اور دائمی دیدار نصیب ہو۔
  20. 🔹 *دو رکعات نفل*
  21. اس نیت سے کہ اس کا ثواب نبی کریم ﷺ کی ذات کو پہنچے اور اسکے بعد دعا مانگیں کہ اللہ آپ ﷺ کو مقام محمود پر پہنچائیں ۔آپ ﷺ کا دیدار اور شفاعت نصیب فرمائیں۔ خواب میں آپ ﷺ کی زیارت ہو۔آپ ﷺ کے دین پر چلنے والا بنائیں ۔آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنائیں ۔ جنت البقیع میں دفن ہونے کی سعادت نصیب ہو۔قیامت کے دن آپ ﷺ کا فخر بنائیں ۔آپ ﷺ کے ہاتھوں جام کوثر پلائیں ۔آپ ﷺ کے ساتھ جنت میں داخل فرمائیں اور جنت میں آپ ﷺ کے ساتھ گھر اور شب وروز کی معیت عطا فرمائیں۔
  22. 🔹 *دو رکعات نفل سب صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین ,تمام تبع تابعین اور بزرگان دین کے لیے*
  23. جن کے توسط سے ہم تک دین پہنچا. دعا کیجیے کہ اللہ انھیں اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائیں۔
  24. 🔹 *دو رکعات نفل اپنے بہترین ازدواجی تعلقات کے لیے*
  25. 🔹 *اپنے ہر بچے کے لیے الگ الگ دو رکعات نفل پڑھ کر دعا مانگیں*
  26. اگر وقت کی کمی ہے تو سب بچوں کے لیے دو رکعات نفل پڑھ کر خوب دعائیں مانگیں کہ اللہ ان کو اور انکی نسلوں کو ہر قسم کے فتنے جو آج ہیں یا جو مستقبل میں آئیں گے ان سے محفوظ رکھیں اور خاص طور پر بنی اسرائیل کی تمام اخلاقی بیماریوں اور قوم لوط میں پائی جانے والی ہر برائی سےھمارے بچوں کو بچا کر رکھیں ۔دجال کے فتنے سے محفوظ رکھیں . بےداغ جوانی عطا ہو۔با حیا ہوں ۔خوب سیرت ہوں ۔بچیوں بچوں کے اچھے رشتوں کے لیے دعا کریں چاہے وہ گود ہی کے کیوں نہ ہوں۔
  27. 🔹 *دو رکعات نفل پڑھ کر والدین کے لیےدعا کریں*
  28. 🔹 *دو رکعات نفل نماز امت مسلمہ کے لیے*
  29. پوری امت مسلمہ جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے ،جو ابھی ہیں اور جو آئیں گے ان سب کے لیے دعا کریں۔خاص طور پر جن ممالک میں مسلمان بری طرح ظلم کا شکار ہیں ان کے لیےخصوصی دعا کریں ۔
  30. 🔹 *دو رکعات نفل پڑھ کر آپکے خاندان میں جو لوگ کسی پریشانی کا شکار ہیں انکے لیے دعا کریں۔*
  31. 🔹 *دو رکعات نفل حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے دعا مانگیں*
  32. 🔹 *آخر میں دو رکعات نفل عبادت کی قبولیت کے لیے*
  33. یہ شکر ادا کرنے کے لیے کہ اللہ نے اس ساری عبادت کی توفیق دی اوراللہ اسکو قبول فرما لیں ۔
  34. 🌟 *قرآن کریم کی تلاوت*🌟
  35. جتنی ممکن ہو سکے۔
  36. 🌟 *صدقہ*🌟
  37. چاہے ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔
  38. *شرعی عذر کیساتھ خواتین کےلیے کرنے کے اعمال*
  39. *دعائیں*
  40. شرعی عذر رکھنے والی خواتین ان نوافل کی بجاۓ ان سب چیزوں کیلیے کثرت سے دعا کریں*
  41. 🌟 *تسبیحات*🌟
  42. جو اوپر بتائی گئی ہیں۔
  43. 🌟 *صدقہ*🌟
  44. چاہے ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔
  45. 🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟

comments powered by Disqus